Premium Content

ترکیہ انتخابات: 80 فیصد نتائج مکمل،صدر اردوان کو مخالفین پر برتری حاصل 

Print Friendly, PDF & Email

ترکیہ کے صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کے بعد گنتی کا عمل شروع ہو گیا اور ابتدائی نتائج کے مطابق صدر اردوان کو مخالف امیدواروں پر برتری حاصل ہے۔

ترک میڈیا رپورٹس کے مطابق ترکیہ میں صدارتی انتخابات میں 80 فیصد ووٹوں کی گنتی مکمل ہو گئی ہے۔

اب تک کے نتائج کے مطابق صدر رجب طیب اردوان 50.66 فیصد ووٹ لیکر آگے جبکہ ان کے مخالف امیدوار کمال قلچ دار اوغلو 43.53 فیصد ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر ہیں جبکہ تیسرے امیدوار سنان اوغان اب تک 5.32 فیصد ووٹ لے سکے ہیں۔

واضح رہے کہ آج ترکیہ میں صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کیلئے ووٹنگ کا عمل مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بجے  سے شام 5 بجے تک جاری رہا۔

Don’t forget to Subscribe our channel & Press Bell Icon.

اس کے علاوہ پارلیمانی انتخابات میں بھی 69 فیصد ووٹوں کی گنتی مکمل ہوچکی ہے اور اب تک کے نتائج کے مطابق 600 کے ایوان میں صدر اردوان کی جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی 270 نشستیں جیت چکی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکیہ کی تاریخ میں پہلی بار24 پارٹیاں اور 151 آزاد امیدوار انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں، ترکیہ میں ساڑھے 6 کروڑ سے زائد ووٹرز رجسٹرڈ ہیں۔

صدارتی انتخاب میں ترک صدر طیب اردوان اور اپوزیشن رہنما کمال قلچ داراوغلو کےدرمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔

50 فیصد سے زائد ووٹ نہ لینے پر 28 مئی کو انتخابات کا دوسرا مرحلہ ہوگا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos