اسلام آباد: وزیراعظم شہباز نے وکی پیڈیا سے فوری طور پر پابندی ہٹانے کی ہدایت کردی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے یہ ہدایت تین رکنی وزارتی کمیٹی کی سفارش پر کی۔ کمیٹی وزیر قانون، وزیر اقتصادی امور اور وزیر اطلاعات پر مشتمل تھی۔
وزیراعظم نے وزیر آئی ٹی اور وزیر ٹیلی کام کی سربراہی میں ایک اور کمیٹی تشکیل دے دی۔ وزیر قانون، وزیر اطلاعات ، وزیر تجاورت اور وزیر مواصلات بھی کمیٹی میں شامل ہونگے۔ علاوہ ازیں کمیٹی کے ٹی او آرز بھی جاری کر دیے گئے، کمیٹی پی ٹی اے کے وکی پیڈیا بلاک کرنے کے ایکشن کا جائزہ لے گی۔ کمیٹی وکی پیڈیا سے قابل اعتراض مواد ہٹانے کے دیگر طریقوں کی بھی سفارش کرے گی۔