مختلف اضلاع میں دھند کا راج، متعدد موٹرویز بند

پنجاب اور کے پی کے مختلف اضلاع میں سردی کے ساتھ شدید دھند کا راج ہے جس کے باعث متعدد موٹرویز بند کردی گئی ہیں۔

موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے ایم ون پشاور سے برہان تک، موٹروے ایم 4 شور کوٹ سے ملتان تک بند کردی گئی۔

موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ موٹروے ایم 5 ملتان سے سکھر تک دھند کی وجہ سے بند کردی گئی ہے۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

دوسری جانب بلوچستان کے شمالی اضلاع میں شدید سردی کے باعث لوگ گھروں تک محدود ہیں۔

کوئٹہ اور زیارت میں درجہ حرارت منفی 6، قلات میں منفی 4 ڈگری ریکارڈ  کیا گیا، اسی طرح ملک کے سرد ترین علاقوں میں لیہ منفی 13 ڈگری کی ساتھ سرِفہرست ہے

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos