اسرائیلی افواج نے شمالی غزہ کے شہریوں کو فوری طور پر علاقہ خالی کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔
اسرائیل کی جانب سے بیت حانون اور شیخ زاہد کے علاقے کے رہنے والوں کو فوری طور پر علاقہ چھوڑنے کے لیے کہا گیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل نے اعلان کیا ہے کہ علاقے میں جلد ایک بڑا فوجی حملہ کیا جائے گا۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج نے غزہ پر وحشیانہ حملے کرکے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 50 فلسطینیوں کو شہید کر دیا ، اسرائیلی فوج نے پناہ گزین کیمپوں، اسکولوں، اسپتالوں اور مارکیٹوں کو نشانہ بنایا۔
یاد رہے کہ 7 اکتوبر 2023 کے بعد سے غزہ پر جاری اسرائیلی جارحیت میں 50 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں ۔