اسرائیل کا غزہ کے اسپتال پر حملہ، 5 افرادشہید

صیہونی فوج نے غزہ کے ناصر اسپتال میں حملہ کرکے حماس پولی ٹیکل بیوروکے رکن اسماعیل سمیت  5 افراد کو شہید کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل کی جانب سے غزہ کے مختلف حصوں میں شدید بمباری کا سلسلہ جاری ہے، غزہ کے  ناصراسپتال میں اسرائیل  نے حملہ کرکے 5 افراد کو  شہید اور متعدد کو زخمی کردیا۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

ناصر اسپتال پر کیے گئے حملے میں حماس پولی ٹیکل بیوروکے رکن اسماعیل بھی شہید ہوگئے۔

واضح رہے کہ غزہ پر 17 ماہ سے مسلط جنگ میں اسرائیل نے 50 ہزار سے زائد فلسطینیوں کو شہید کردیا جس میں 17 ہزار سے زیادہ بچے شامل ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos