وزیراعظم شہباز شریف نے خواتین کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ خواتین معاشرے کی معماراور ہمارے گھروں کا ستون ہیں۔
انہوں نے کہا کہ خواتین ہمارے مستقبل استوارکرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں، کلاس رومز سے بورڈ رومز، میدانوں سے فرنٹ لائنز تک خواتین کا اہم کردار ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ میدانوں سے فرنٹ لائنز تک قوم کا مستقبل سنوار رہی ہیں، آج کے دن کا تھیم خواتین کیلئے حقوق، مساوات، بااختیار بنانے کے عزم کا اعادہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ خواتین معاشرتی ترقی، معیشت اور سیاست میں اہم ستون کی حیثیت رکھتی ہیں، دین اسلام خواتین کی عزت اور حقوق پر بہت زور دیتا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ خواتین کو بااختیاربناناپاکستان کی خوشحالی اورترقی کے لیے ناگزیرہے، حکومت خواتین کو مساوی مواقع فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔