Premium Content

رواں سال کا پہلا چاندگرہن آج ہوگا،محکمہ موسمیات

Print Friendly, PDF & Email

کراچی: رواں سال کا پہلا چاند گرہن آج رات ہوگا جس کا مشاہدہ پاکستان میں بھی کیا جائےگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق چاند گرہن پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجکر 14 منٹ پر شروع ہوگا اور چاند گرہن 10 بجکر 22 منٹ پر عروج پر ہوگا جبکہ چاند گرہن کا اختتام 6 مئی کو 12 بجکر 32 منٹ پر ہوگا۔

ریپبلک پالیسی اردو انگریزی میگزین خریدنے کیلئے لنک پر کلک کریں۔

https://www.daraz.pk/shop/3lyw0kmd

محکمہ موسمیات کے مطابق چاند گرہن جنوب اور مشرقی یورپ، ایشیا کے بیشتر حصوں میں نظر آئے گا جبکہ آسٹریلیا، افریقا، اٹلانٹک، انڈین اوشن اور انٹارکٹیکا میں بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف اسپیس سائنس ڈاکٹر جاوید اقبال کے مطابق یہ چاند گرہن پین مبرل ہے،  پین مبرل چاند گرہن کے دوران چاند کی چمک ماند پڑ جاتی ہے اور چاند معمول سے 10 فیصد کم روشن ہوتا ہے۔

جاوید اقبال کے مطابق پین مبرل چاند گرہن کا عام طورپرمشاہدہ مشکل ہوتا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos