مولانا فضل الرحمن کی جان کو خطرہ ، پولیس نے تھریٹ لیٹر جاری کردیا

جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی جان کو خطرہ لاحق ہونے کے پیش نظر پولیس نے تھریٹ لیٹر جاری کر دیا ہے۔

پولیس کے جاری کردہ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کو دہشت گرد مذہبی اور سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی وجہ سے نشانہ بنا سکتے ہیں۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

ذرائع کے مطابق ڈی آئی خان پولیس نے مولانا فضل الرحمان اور ان کی جماعت کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنی نقل و حرکت کو محدود رکھیں اور سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنائیں۔

پولیس نے مولانا فضل الرحمان کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور کسی بھی غیر معمولی صورتحال میں فوری طور پر متعلقہ حکام کو آگاہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos