محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا نے ضلع کرم میں 14 دہشت گردوں کے سروں کی قیمتیں مقرر کر دیں۔
محکمہ داخلہ کے مطابق دہشت گردوں کے سروں کی قیمت 13 کروڑ 30 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے ، دہشت گرد کاظم کے سر کی قیمت 3 کروڑ روپے ، دہشت گرد امجد کے سر کی قیمت 2 کروڑ روپے جبکہ مکرم کی ایک کروڑ 50 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ دہشت گرد نور اللہ، درویش، عثمان اور سیف اللہ کے سروں کی قیمت 10، 10 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے ، اوچت، مندوری، داد کمر اور بگن کے دیہات خالی کرواکر سرچ آپریشنز شروع کئے جائیں گے۔
واضح رہے دو دن قبل لوئر کرم کے علاقے اوچت میں دہشت گردوں نے امدادی قافلے پر فائرنگ کرکے گاڑیوں میں لوٹ مار کی تھی ، حملے کے نتیجے میں ایک ٹرک ڈرائیور بھی جاں بحق ہوا تھا۔