بلاگ تلاش کریں۔

مشورہ

پاکستان میں ایران کے سفیر کا امریکا پر اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کی خلاف ورزی کا الزام

[post-views]
[post-views]

ڈیسک

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے امریکا پر اسلام آباد میں طے پانے والی مفاہمتی یادداشت کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا ہے۔ یہ مفاہمتی یادداشت پاکستان کی کئی ماہ کی ثالثی کوششوں کے بعد ایران اور امریکا کے درمیان طے پائی تھی۔

سماجی رابطے کے ذرائع پر جاری اپنے بیان میں ایرانی سفیر نے کہا کہ پاکستان نے کئی ماہ تک دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات میں سہولت کاری کی، جس کے نتیجے میں چودہ نکاتی مفاہمتی یادداشت وجود میں آئی۔ اس یادداشت کے تحت ایران اور امریکا نے اس کے دائرۂ کار میں رہتے ہوئے مذاکرات جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ بعد ازاں امریکا نے اس دستاویز کی اہم شقوں کی ایسی تشریح شروع کر دی جو دونوں ممالک کے درمیان طے شدہ اصل متن سے مختلف تھی۔

ایرانی سفیر کے مطابق تہران نے اس تشریح کو یکسر مسترد کرتے ہوئے واضح کر دیا ہے کہ وہ مفاہمتی یادداشت کے متفقہ متن سے ہٹ کر کسی بھی تعبیر کو قبول نہیں کرے گا۔

رضا امیری مقدم نے مزید الزام عائد کیا کہ امریکا نے ایران کے خلاف فوجی کارروائی اور ملکی بنیادی تنصیبات پر حملے کر کے اس مفاہمتی یادداشت کی مکمل خلاف ورزی کی ہے۔

ان کے بقول، امریکا کے یہ اقدامات ان وعدوں سے براہِ راست متصادم ہیں جو اس نے پاکستان کی ثالثی سے طے پانے والی مفاہمتی یادداشت کے تحت کیے تھے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos
[youtube-feed feed=2]