بلاگ تلاش کریں۔

مشورہ

شہریار منور نے نئے ڈرامے درِ نجات کی جھلک جاری کر دی، کہانی نے مداحوں کا تجسس بڑھا دیا

[post-views]
[post-views]

ڈیسک

اداکار شہریار منور نے ہفتے کے روز سماجی رابطے کی ویب گاہ پر اپنے نئے ڈرامے درِ نجات کی پہلی جھلک جاری کی، جس نے ناظرین کے ذہنوں میں کئی نئے سوالات پیدا کر دیے۔

عمرہ احمد کے تحریر کردہ اس ڈرامے میں شہریار منور کے ساتھ نمیر خان اور درفشاں سلیم مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

جھلک سے ظاہر ہوتا ہے کہ نمیر خان اور درفشاں سلیم کے کرداروں کے درمیان امریکا میں پروان چڑھنے والی ایک محبت کی کہانی دکھائی جائے گی، جبکہ شہریار منور ایک ایسے پاکستانی نوجوان کا کردار ادا کرتے نظر آتے ہیں جس کی زندگی مذہبی اقدار کے گرد گھومتی ہے۔

نمیر خان کا کردار اپنے طرزِ زندگی کے باعث اس سوچ سے مختلف دکھائی دیتا ہے، جبکہ درفشاں سلیم کا کردار دونوں شخصیات اور ان کی نمائندہ اقدار کے درمیان کشمکش کا شکار معلوم ہوتا ہے۔

جھلک میں اسلامی تعلیمات سے متعلق آیات اور حوالے بھی شامل کیے گئے ہیں، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ مذہب اس کہانی کا محض پس منظر نہیں بلکہ ایک اہم موضوع ہوگا۔

مختصر منظرناموں میں کئی جذباتی لمحات بھی دکھائے گئے ہیں، جن میں ایک منظر میں درفشاں سلیم کا کردار نمیر خان کے کردار کو تھپڑ مارتا ہے، جبکہ ایک اور منظر میں شیشے کا گلاس زمین پر ٹوٹتا دکھائی دیتا ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ڈرامے میں شدید جذباتی کشمکش اور تنازعات اہم کردار ادا کریں گے۔

تاہم کہانی کی مزید تفصیلات ابھی سامنے نہیں آئیں اور ڈرامے کی نمائش کی تاریخ کا بھی اعلان نہیں کیا گیا۔ نشریاتی ادارے نے صرف اتنا بتایا ہے کہ ڈرامہ جلد پیش کیا جائے گا اور اس کی کہانی تقدیر، دل شکستگی اور نجات کے موضوعات کے گرد گھومتی ہے۔

اس سے قبل شہریار منور کی جانب سے جاری کی گئی تصاویر میں معاون کرداروں کی جھلک بھی سامنے آ چکی ہے، جن میں سحر ہاشمی، روما ئیسہ خان، ثانیہ سعید اور صبا حمید شامل ہیں۔

درِ نجات کی ہدایت کاری ثاقب خان نے کی ہے، جبکہ یہ تھریز انٹرٹینمنٹ کی پہلی ڈراما پیشکش ہے، جو شہریار منور اور سونیا خان کے زیرِ انتظام ایک نئے پروڈکشن ادارے کے طور پر سامنے آ رہی ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos
[youtube-feed feed=2]