بلاگ تلاش کریں۔

مشورہ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کا 10 اپریل کو احتجاجی ریلیاں نکالنے کا اعلان

[post-views]
[post-views]

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت نہ ملنے کے بعد پارٹی قیادت نے متبادل حکمت عملی پر کام شروع کر دیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف نے یونین کونسل کی سطح پر کارنر میٹنگز، جلسوں اور احتجاجی ریلیوں کے انعقاد کا اعلان کر دیا ہے۔

چیف آرگنائزر پی ٹی آئی پنجاب عالیہ حمزہ ملک کے مطابق پنجاب بھر میں 10 اپریل کو احتجاجی ریلی نکالی جائے گی، لاہور میں یہ ریلی دوپہر ایک بجے جی پی او چوک سے شروع ہو کر پنجاب اسمبلی تک جائے گی۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

عالیہ حمزہ نے کہا کہ یہ ریلی بانی پی ٹی آئی کو ناجائزطور پرجیل میں رکھنے کے خلاف نکالی جا رہی ہے انکے مطابق بانی کو دو سال سے بے بنیاد مقدمات میں قید رکھا گیا ہے اورعدالتی نظام سے انصاف نہ ملنے پراب عوام کو سڑکوں پرآنا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پی ٹی آئی کے جلسوں سے خوفزدہ ہے اور بانی پی ٹی آئی کی تصویر تک سے ڈرتی ہے اب ہر یونین کونسل کی سطح پر اجتماعات اور سیاسی سرگرمیاں کی جائیں گی۔

پی ٹی آئی قیادت کا کہنا ہے کہ وہ عوامی رابطہ مہم کو مزید تیز کرے گی اورعوام کو موجودہ حالات سے آگاہ رکھنے کے لیے ہر ممکن فورم استعمال کرے گی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos