کچے کے علاقے میں دو گروپوں میں تصادم کے مابین 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔
کچے کے علاقے میں دوگرپوں کی فائرنگ سے خاتون سميت 3 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہو گئے، لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں گروپوں کی جانب سے جدید اسلحے کا استعمال کیا گیا، دونوں فریقین میں شدید فائرنگ کا تبادلہ کیا گیا۔
اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، تاہم دونوں فریقوں میں کشیدگی برقرار ہے۔









