بلاگ تلاش کریں۔

مشورہ

پنجاب، خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر اور اسلام آباد میں صبح سویرے زلزلے کے جھٹکے

[post-views]
[post-views]

پنجاب، خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر اوراسلام آباد راولپنڈی کے گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔

زلزلہ پیما مرکزکے مطابق لاہور، جہلم، گوجرانوالہ، پشاور، شبقدر، راولاکوٹ، ایبٹ آباد، حسن ابدال، دیربالا، مانسہرہ، شانگلہ اوراس کے گردونواح میں آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.6 ریکارڈ کی گئی۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ زلزلے کا مرکز بغلان افغانستان میں تھا جبکہ زلزلے کی زیرزمین گہرائی 110 کلومیٹر تھی۔

زلزلے کے جھٹکوں کے باعث لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرنے لگے تاہم زلزلے سے کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos