بلاگ تلاش کریں۔

مشورہ

پنجاب کے مختلف شہروں میں تیز آندھی اور بارش

[post-views]
[post-views]

لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں رات کو تیز آندھی اور بارش نے گرمی کی شدت کم کردی، آندھی سے لیس کو ریجن میں درجنوں فیڈر ٹرپ کرگئے اور لاہور سمیت متعدد نواحی علاقے تاریکی میں ڈوب گئے۔

لاہور میں کئی دن سے جاری گرمی کی لہر کے بعد رات کو تیز آندھی چلی اور ہر طرف گردوغبار چھا گیا

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

تیز گرد آلود ہواؤں کے ساتھ پہلے ہلکی پھر گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی جس سے گردوغبار اور گرمی کی شدت کم ہوگئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور ایئرپورٹ کےعلاقے میں آندھی کی رفتار 100کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔

واسا کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ ایئر پورٹ پر 8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ 

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق لاہور اور گردونواح میں ہلکی بارش کا سلسلہ صبح تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

قصور، پتوکی، کوٹ رادھا کشن، شیخوپورہ اور قصور سمیت گرد ونواح میں تیز آندھی کے ساتھ بارش ہوئی، لیس کو ریجن میں متعدد جگہوں پر بجلی کے فیڈر ٹرپ کر گئے۔

لیس کو ترجمان کا کہنا ہے کہ ریجن بھر میں تیز ہوا اور بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ 2169 فیڈرزمیں سے295فیڈرز پر سپلائی متاثر ہوئی ہے، بارش رکتے ہی بند ہونیوالے فیڈرز پر بحالی کا کام شروع کر دیا جائے گا۔

چیف ایگزیکٹو لیس کو نے تمام سرکل اور ڈویژن میں ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔

ترجمان نے تنبیہ کی کہ دوران بارش اپنے بچوں اور پالتو جانوروں کو بجلی کی تنصیبات سے دور رکھیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos