سمبڑیال ضمنی انتخاب: پی ٹی آئی کی الیکشن کمیشن پر شدید تنقید

[post-views]
[post-views]

اسلام آباد: پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے سیالکوٹ کے حلقہ پی پی-52 (سمبڑیال) کے ضمنی انتخاب میں الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) پر جانبداری اور خاموشی اختیار کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

ترجمان شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کی مدتِ ملازمت ختم ہو چکی ہے، اس کے باوجود وہ عہدے پر موجود ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پولیس کی موجودگی میں پی ٹی آئی ایجنٹس کو پولنگ اسٹیشنز سے نکالا گیا، اور مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں نے دھاندلی سے ووٹ ڈالے۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام نے بھرپور شرکت کی، مگر ایک بار پھر ان کا مینڈیٹ چوری کیا گیا۔ پی ٹی آئی نے ووٹر ہیلپ لائنز کو غیر مؤثر اور پولیس کو جانبدار قرار دیا، جبکہ دعویٰ کیا کہ پارٹی پہلے ہی یہ نشست جیت چکی ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos