غزہ میں خونریزی کے خاتمے کے لیے اقوام متحدہ آج ووٹنگ کرے گا

[post-views]
[post-views]

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی جمعرات کو غزہ میں فوری، غیر مشروط اور مستقل جنگ بندی کے مطالبے پر ووٹنگ کرے گی۔ یہ قرارداد ایسے وقت سامنے آئی ہے جب امریکا نے گزشتہ ہفتے سلامتی کونسل میں اسی نوعیت کی قرارداد کو ویٹو کر دیا تھا۔

غزہ میں اسرائیلی بمباری اور محاصرے کے باعث اب تک 54,000 سے زائد فلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں، جن میں بڑی تعداد معصوم شہریوں کی ہے۔ ہزاروں لاشیں اب بھی ملبے تلے دبی ہوئی ہیں۔ اقوام متحدہ خبردار کر چکا ہے کہ علاقے میں قحط کا شدید خطرہ ہے، جبکہ انسانی امداد کی ترسیل مسلسل رکی ہوئی ہے۔

قرارداد میں صرف جنگ بندی کا نہیں، بلکہ تمام یرغمالیوں کی رہائی، اسرائیلی افواج کے مکمل انخلاء، فلسطینی قیدیوں کی واپسی، اور انسانی امداد کی بلا رکاوٹ فراہمی کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ شہریوں کو بھوکا رکھنے اور امداد سے محروم کرنے جیسے اقدامات کی سخت مذمت کی گئی ہے۔

اسرائیل نے اس قرارداد کو “جھوٹ پر مبنی سیاسی تماشا” قرار دیتے ہوئے رکن ممالک سے اس کا بائیکاٹ کرنے کی اپیل کی ہے، جبکہ امریکا نے ایک سفارتی پیغام میں خبردار کیا ہے کہ جو ممالک فلسطین کانفرنس یا اس قرارداد کی حمایت کریں گے، انہیں امریکی خارجہ پالیسی کے خلاف تصور کیا جائے گا اور ممکنہ سفارتی نتائج بھگتنے ہوں گے۔

اب دنیا کی نظریں جنرل اسمبلی پر ہیں۔ سوال یہ ہے کہ کیا عالمی ضمیر انسانیت کا ساتھ دے گا یا طاقتوروں کی سیاست ایک بار پھر انصاف پر غالب آ جائے گی؟

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos