تہران کے عوام کو سنگین نتائج کا سامنا ہوگا، اسرائیل

[post-views]
[post-views]

اسرائیل نے ایران کے دارالحکومت تہران کے عوام کو سنگین نتائج کی دھمکی دی ہے۔ یہ بیان ایرانی میزائل حملوں کے بعد سامنے آیا ہے، جن میں اسرائیل میں کم از کم پانچ افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوئے۔

اسرائیلی وزیر دفاع، اسرائیل کاٹز نے اپنے ٹیلی گرام پر جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ “تہران کا شیخی بگھارنے والا آمر اب ایک بزدل قاتل بن چکا ہے، جو جان بوجھ کر اسرائیلی شہری آبادی کو نشانہ بنا رہا ہے تاکہ ہماری فوجی کارروائیوں کو روکا جا سکے، جو اس کی عسکری صلاحیتوں کو مفلوج کر رہی ہیں۔”

انہوں نے مزید کہا، “تہران کے عوام اس کی قیمت چکائیں گے — اور بہت جلد۔”

اسرائیلی قیادت کا کہنا ہے کہ ایرانی حملے دانستہ طور پر شہری علاقوں کو نشانہ بنا کر نہ صرف بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں بلکہ یہ خطے میں جنگ کو مزید وسعت دینے کی کوشش ہے۔

دوسری جانب، عالمی برادری اس بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کر رہی ہے اور دونوں ممالک سے تحمل اور فوری جنگ بندی کی اپیل کی جا رہی ہے، مگر تل ابیب اور تہران کی جانب سے کوئی نرمی دیکھنے میں نہیں آ رہی۔ صورتحال مسلسل بگڑتی جا رہی ہے، اور خطے میں ایک وسیع جنگ کا خطرہ شدت اختیار کر رہا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos