عمران خان سے ملاقات نہ کرانا انصاف کے تقاضوں کے منافی ہے: سلمان اکرم

[post-views]
[post-views]

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما بیرسٹر سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ بانی چیئرمین سے ہدایات لینا ہمارا قانونی اور جمہوری حق ہے، جس سے ہمیں محروم نہیں کیا جا سکتا۔

راولپنڈی میں بیرسٹر گوہر کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ آج ہمیں وکیل کی حیثیت سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔ ان کے مطابق یہ کہنا کہ فیملی ملاقات کے بعد کوئی سیاسی بات نہیں کرے گی، آئین کے منافی ہے۔

بیرسٹر گوہر نے بھی ملاقات نہ ہونے پر افسوس کا اظہار کیا۔ سلمان اکرم راجا نے کہا کہ طبی معائنے میں شرکت سے انکار درست فیصلہ تھا، کیونکہ خاندان کا حق تھا کہ وہ معائنے کے وقت موجود رہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری موجودگی سے عوام کے خدشات دور نہ ہوتے۔ شفافیت کا تقاضا تھا کہ فیملی کا رکن یا ذاتی معالج شامل ہوتا۔ ہم رسمی کارروائی کا حصہ نہیں بننا چاہتے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ جب مقدمات عدالتوں میں زیر سماعت ہیں تو وکلا کو مؤکل سے ملنے سے روکنا سمجھ سے بالاتر ہے۔ بانی چیئرمین کو اپنی فیملی سے ملنے اور گفتگو کرنے کا حق حاصل ہے، اور خاندان کو بھی بات عوام تک پہنچانے سے نہیں روکا جا سکتا۔

انہوں نے واضح کیا کہ کوئی خفیہ رابطہ نہیں ہو رہا، تمام معاملات کھلے انداز میں ہوں گے۔ طبی معائنے میں شریک نہ ہونا کوئی موقع ضائع کرنا نہیں تھا، کیونکہ ہماری شرکت کو غلط تاثر دینے کے لیے استعمال کیا جا سکتا تھا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos