بلاگ تلاش کریں۔

مشورہ

اپوزیشن اجلاس میں قانون سازی کے طریقہ کار پر اختلافات، استعفوں کی تجویز زیرِ غور

[post-views]
[post-views]

محمود اچکزئی کی سربراہی میں ہونے والے اپوزیشن کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں رکن اسمبلی شیر علی ارباب نے قانون سازی کے موجودہ طریقہ کار پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران شیر علی ارباب کا کہنا تھا کہ پارلیمانی کمیٹیوں میں شرکت کے باوجود اپوزیشن کو کوئی مؤثر نتیجہ حاصل نہیں ہوا اور وہاں اپنے مؤقف کو مؤثر انداز میں پیش کرنے کا موقع بھی نہیں مل رہا۔

انہوں نے کہا کہ اگر کمیٹیوں میں رہ کر کوئی فائدہ نہیں ہو رہا تو محض کمیٹیوں سے مستعفی ہونے کے بجائے ایوان سے ہی اجتماعی استعفوں پر غور کیا جانا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے پاس پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی سربراہی ایک مضبوط پلیٹ فارم تھا جہاں سے اپنی سیاسی حیثیت اور طاقت کو منوایا جا سکتا تھا۔

ذرائع کے مطابق شیر علی ارباب نے مزید کہا کہ اگر اپوزیشن ارکان کمیٹیوں میں واپسی کا فیصلہ نہیں کرتے تو پھر اسمبلیوں سے استعفوں کا آپشن بھی زیر غور لانا چاہیے۔

اجلاس سے متعلق ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی قیادت تمام ارکان کو اپنی رائے دینے کا موقع فراہم کر رہی ہے، اور مختلف آرا کو مدنظر رکھتے ہوئے آئندہ کی حکمت عملی کے بارے میں مشترکہ فیصلے کیے جائیں گے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos