بلاگ تلاش کریں۔

مشورہ

آپریشن غضب للحق میں افغان طالبان کو بھاری نقصان، سینکڑوں ہلاک اور زخمی

[post-views]
[post-views]

وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے بتایا ہے کہ آپریشن غضب للحق کے دوران افغان طالبان کو بڑے پیمانے پر نقصان اٹھانا پڑا۔ ان کے مطابق پاکستان کی جوابی کارروائی میں افغان طالبان کے 641 افراد ہلاک جبکہ 855 سے زائد زخمی ہوئے۔

جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق اس کارروائی میں افغان طالبان کی 243 چوکیوں کو تباہ کر دیا گیا جبکہ 42 چوکیوں پر قبضہ کر کے انہیں بھی ختم کر دیا گیا۔ اس کے علاوہ 219 ٹینک، اسلحہ بردار گاڑیاں اور توپ خانہ بھی تباہ کیا گیا۔

وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ افغانستان کے اندر فضائی حملوں کے ذریعے 65 دہشت گردوں کے ٹھکانوں اور معاون مراکز کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

ذرائع کے مطابق پاک افغان سرحد کے قریب ژوب کے علاقے میں افغان طالبان کی دو چوکیوں، جنہیں پوسٹ نمبر 2 اور 3 کہا جاتا ہے، پر کارروائی کی گئی۔ اس کارروائی کے دوران افغان طالبان کے افراد اپنی چوکیوں اور اسلحہ چھوڑ کر فرار ہو گئے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاک فوج نے افغان طالبان کے زیرِ استعمال چوکیوں سے روسی ساخت کے بھاری گرنیڈ لانچر بھی قبضے میں لے لیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق آپریشن غضب للحق ابھی جاری ہے اور طے شدہ مقاصد حاصل ہونے تک یہ کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos