توانائی بحران: مارکیٹیں رات آٹھ بجے بند کرنے کا فیصلہ

[post-views]
[post-views]

حکومت نے توانائی بحران کے پیش نظر مارکیٹیں اور تجارتی مراکز رات آٹھ بجے بند کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے۔ یہ فیصلہ وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا، جس میں چاروں صوبوں کو اعتماد میں لیا گیا اور اعلان صوبائی حکومتیں خود کریں گی۔

اجلاس میں اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وفاقی و صوبائی قیادت اور بلاول بھٹو زرداری نے شرکت کی۔ توانائی بچت اور معاشی صورتحال پر بریفنگ دی گئی، جبکہ ایران امریکا مذاکرات اور دورہ چین پر بھی آگاہ کیا گیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ خطے کی کشیدگی معیشت پر اثرانداز ہو رہی ہے، اس لیے قومی اتحاد اور کفایت شعاری ضروری ہے۔ انہوں نے اشرافیہ سے قربانی، غیر ضروری منصوبوں کی بندش اور عوامی تحفظ پر زور دیا۔

انہوں نے بتایا کہ حکومت نے مالی بوجھ خود اٹھایا، ترقیاتی اخراجات میں کمی کی اور آبنائے ہرمز سے بحری جہازوں کی محفوظ گزرگاہ یقینی بنائی۔ وزیراعظم نے کہا کہ اجتماعی کوششوں سے ہی موجودہ چیلنجز پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos