توشہ خانہ کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں کی فوری سماعت کی درخواست

[post-views]
[post-views]

بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ ون کیس میں سنائی گئی سزاؤں کے خلاف اپنی اپیلوں کو جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ہے۔

یہ متفرق درخواستیں ان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کے ذریعے دائر کی گئی ہیں، جن میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ 31 جنوری 2024 کو دی گئی سزاؤں کے خلاف اپیلیں پہلے ہی عدالت میں موجود ہیں، تاہم ابھی تک انہیں باقاعدہ سماعت کے لیے مقرر نہیں کیا گیا۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ انصاف کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اپیلوں کو فوری سماعت کے لیے فہرست میں شامل کیا جائے تاکہ معاملے کو جلد نمٹایا جا سکے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos