نواز شریف کا سفارتی کامیابیوں کا اعتراف، خیبر پختونخوا حکومت پر سخت تنقید

[post-views]
[post-views]

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیرِاعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ حالیہ عرصے میں پاکستان کی سفارتی ساکھ میں نمایاں بہتری آئی ہے، جس کا سہرا نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی کاوشوں کو جاتا ہے۔

گلگت بلتستان پارلیمانی بورڈ کے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس خطے کی ضروریات اور مسائل سے مسلم لیگ (ن) بخوبی آگاہ ہے اور ماضی میں یہاں نمایاں ترقیاتی کام انجام دیے گئے ہیں۔

نواز شریف نے کہا کہ خطے میں 60 ارب روپے سے زائد لاگت سے تعمیر ہونے والی شاہراہ نے سفری فاصلے کم کیے اور عوام کو سہولت فراہم کی، جبکہ ترقیاتی منصوبے عوام کا بنیادی حق ہیں اور گلگت بلتستان کو بھی ترقی کی دوڑ میں شامل رکھا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے مختلف شعبوں میں اپنی ذمہ داریاں مؤثر انداز میں نبھائی ہیں اور وفاق و پنجاب میں جاری ترقیاتی کام اس کی مثال ہیں، دیگر صوبوں کو بھی اس طرزِ حکمرانی سے سیکھنا چاہیے۔

خیبر پختونخوا کی صورتحال پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ پندرہ برسوں سے وہاں حکمرانی کرنے والی جماعت عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے، خصوصاً صحت کے شعبے میں عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos