دہشت گردی کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی، فیلڈ مارشل عاصم منیر

[post-views]
[post-views]

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ شہداء اور غازی پوری قوم کا سرمایۂ افتخار ہیں اور ان کی قربانیاں ہر پاکستانی کے لیے قابلِ احترام ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وطن میں امن و استحکام شہداء کے عزم، بہادری اور قربانیوں کی بدولت قائم ہے۔

جی ایچ کیو میں پاک فوج کے افسران اور جوانوں کو عسکری اعزازات دینے کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور ملک میں دیرپا امن کے قیام تک قومی جدوجہد جاری رہے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے پوری تیاری اور عزم کے ساتھ ملک کے دفاع اور امن کے تحفظ کے لیے سرگرم ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب میں شہداء کے اہلِ خانہ، افسران اور جوانوں کو آپریشنز میں غیر معمولی جرات اور نمایاں خدمات کے اعتراف میں عسکری اعزازات سے نوازا گیا۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے شہداء کے خاندانوں کے صبر، حوصلے اور وقار کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم اپنے شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔ انہوں نے غازیوں کی خدمات اور وطن سے وابستگی کو بھی سراہا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos
[youtube-feed feed=2]