ایران نے نئے امریکی حملوں کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکی دے دی

[post-views]
[post-views]

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کے بعد کہ ایران پر ممکنہ نئے حملے خلیجی ممالک کی درخواست پر مؤخر کیے گئے، تہران نے سخت ردعمل دیتے ہوئے واشنگٹن کو کھلی تنبیہ جاری کی ہے۔

بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایرانی مسلح افواج کی خاتم الانبیا بریگیڈ نے کہا ہے کہ اس کے اہلکار مکمل طور پر الرٹ اور تیار ہیں، اور کسی بھی نئی جارحیت کی صورت میں فوری اور بھرپور جواب دیا جائے گا۔

ایرانی فوج کے ترجمان محمد نے بھی سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ اگر امریکہ نے دوبارہ ایران کے خلاف کوئی کارروائی کی، تو تہران خاموش نہیں رہے گا بلکہ نئے محاذ کھولنے پر غور کیا جائے گا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ آئندہ کسی بھی جنگ میں ایران روایتی انداز کے بجائے جدید ہتھیاروں اور نئی حکمت عملی کے ساتھ مقابلہ کرے گا، جس کے اثرات مخالفین کے لیے غیر متوقع ہوں گے۔ ان کے مطابق ایرانی عوام اپنے ملک کے دفاع کے لیے مکمل طور پر متحد ہیں۔

واضح رہے کہ صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ امریکہ نے ایران پر منگل کے روز دوبارہ حملوں کا منصوبہ بنایا تھا، تاہم خلیجی ممالک کی درخواست پر یہ کارروائیاں فی الحال مؤخر کر دی گئی ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos