پرویز الہیٰ کے خاندان کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کا آغاز

[post-views]
[post-views]

لاہور: منی لانڈرنگ کیس میں طلبی نوٹس پر وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ کے بیٹے راسخ الہیٰ ایف آئی اے کے روبرو پیش ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق راسخ الٰہی نے ایف آئی کو مطلوبہ جواب جمع کرایا ہے جبکہ ایف آئی اے نے وزیر اعلیٰ پنجاب کی دو بہوؤں کو بھی طلب کیا ہے۔

مزید پڑھیں: https://republicpolicy.com/wafaqi-pas-afsar-ki-subha-sindh-ma-bari/

ایف آئی اے نے راسخ الہی سمیت دیگر فیملی ممبران کو منی لانڈرنگ کیس میں پیش ہونے کے نوٹسز جاری کیے تھے۔

چودھری خاندان کے افراد کو منی لانڈرنگ کیس میں پنجاب اسمبلی کے ملازم قیصر اقبال بھٹی کے ذریعے غیر قانونی رقوم کی منتقلی  کی تحقیقات کیلئے طلب کیا گیا ہے اور رقوم کی بیرون ملک منتقلی اور غیر ملکی سفر کی معلومات اور دستاویز بھی مانگی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں: https://republicpolicy.com/corruption-aur-hamara-muashra/

ایف آئی اے  نے  راسخ الہیٰ، زہرہ الہیٰ، تحریم الہیٰ، سائرہ انور، ارشد اقبال، سنبل ریحان اور ارم امین کے نام سٹاپ لسٹ میں شامل کر رکھے ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos