ہیری بروک دسمبر 2022 کے بہترین کھلاڑی قرار دیے گئے

[post-views]
[post-views]

دبئی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سے انگلینڈ کی ٹیم میں پہنچنے والے ہیری بروک کو آئی سی سی نے دسمبر 2022 کا بہترین کھلاڑی قرار دے دیا ہے۔

ہیری بروک نے ٹیسٹ سیریز میں پاکستان کے خلاف انگلینڈ کی 3-0 سے کلین سوئپ شکست میں اہم کردار ادا کیا، اس سیریز میں کرکٹر نے 93.60 کی ناقابلِ یقین ایوریج سے 468 رنز بنائے جس میں 3سینکڑے اور ایک نصف سینکڑا شامل تھا۔

پاکستان کے خلاف شاندار کھیل کا مظاہرہ کرنے پر سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا جس کے باعث آئی سی سی نے نوجوان کھلاڑی کو اعزاز سے نوازا۔

مزید پڑھیں: https://republicpolicy.com/multan-test-england-281-runs-bana/

قبل ازیں آئی سی سی نے فہرست میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم، آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ اور انگلینڈ کے ہیری بروکس کو شامل کیا تھا۔ واضح رہے کہ بابراعظم دو بار آئی سی سی کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ اپنے نام کرچکے ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos