پشاور: وزیراعظم کی زیر صدارت گورنرہاؤس پشاورمیں منعقدہ کمیٹی کے اجلاس میں دہشت گردی کے خلاف افغانستان سے بات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ ایپکس کمیٹی اجلاس میں شرکاء نے دہشت گردی کا یکجا ہوکر مقابلہ کرنے پراتفاق کا اظہار کیا جبکہ اجلاس میں کیے گئے فیصلے 7 فروری کی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) میں پیش کیے جائیں گے۔
مزید پڑھیں: https://republicpolicy.com/dehshat-gardi-aur-khyber-pakhtunkhawa-police/
سات گھنٹے جاری رہنے والے ایپکس کمیٹی کے اجلاس سے متعلق بتایا گیا کہ حتمی فیصلے اے پی سی میں ہوں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے افغانستان ودیگر پڑوسی ممالک سے بات کی جائے گی۔
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں شرکاء نے خیبرپختونخوا میں امن بحالی کے لیے مشترکہ جدوجہد پراتفاق کا اظہار کیا۔ علاوہ ازیں اجلاس میں آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی نے امن وامان کے حوالے سے بریفنگ دی۔
اجلاس میں وزرا، اتحادی سیاسی رہنما، حکومتی عہدیداروں اورسکیورٹی حکام شریک تھے۔









