روسی حملے کو ایک سال مکمل ہونے پر یوکرین نے خصوصی نوٹ جاری کر دیا۔
واضح رہے کہ24 فروری 2022 کو روس کی جانب سے یوکرین پر حملہ کرتے ہوئے جنگ کا اعلان کیا گیا تھا۔
برطانوی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق گزشتہ سال سے اب تک روس یوکرین جنگ میں 42 ہزار سے زائد افراد جان سے گئے جبکہ 56 ہزار سے زائد شہری زخمی ہوچکے ہیں، اس کے علاوہ 15 ہزار افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔
تاہم روسی حملے کو سال مکمل ہونے کے موقع پر یوکرین کے مرکزی بینک نے جمعرات کے روز ایک یادگاری نوٹ کی نقاب کشائی کی۔
مزید پڑھیں: https://republicpolicy.com/russi-qabzy-sy-ukraine-ilaqy-churwana-bahut-mushkil/
رپورٹس کے مطابق مرکزی بینک کی جانب سے یوکرینی کرنسی کا 20 کا خصوصی نوٹ جاری کیا جس کے ایک طرف تین فوجیوں کو قومی پرچم بلند کرتے ہوئے دکھایا گیا۔
نوٹ کی دوسری طرف رسی سے بندھے ہوئے دو ہاتھوں کی تصویر ہے جو مبینہ طور پر جنگی جرائم کی نشاندہی کرتی ہے۔
رپورٹس کے مطابق نیشنل بینک آف یوکرین کے گورنر نے کہا کہ جنگ کو ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر ہم نے ایک یادگاری نوٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا جو کاغذ کے ایک چھوٹے سے ٹکڑے پر سال بھر کے جذبات، مواد اور مشہور چیزوں کی عکاسی کرے گا۔ مرکزی بینک کے حکام نے کہا کہ اس نوٹ کو ڈیزائن اور تیار کرنے میں تقریباً 8 ماہ لگے۔









