سوات میں تحصیل بحرین کے علاقے مان کیال اریانی میں چیئر لفٹ کی رسی ٹوٹ گئی۔
رسی ٹوٹنے سے ایک بچی اور خاتون دریائے سوات میں گر گئیں، ایک سالہ بچی اور خاتون دریائے سوات میں ڈوب کر لاپتہ ہوگئی ہیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق لاپتہ بچی اور خاتون کا تعلق چک یل بانڈہ سے ہے،مقامی لوگوں نے بچی اور خاتون کو نکالنے کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا۔
