بھارت کے معروف تبصرہ نگار ہرشا بھوگلے نے ورلڈ کپ سے قبل پاکستانی فاسٹ باؤلرز کی افغانستان کے خلاف تباہ کن بولنگ کو دیکھتے ہوئے دنیا کی بڑی ٹیموں کو خبردار کر دیا۔
افغانستان کے خلاف پاکستانی تیز گیند بازوں کی تباہ کن باؤلنگ کو دیکھتے ہوئے معروف تبصرہ نگارہرشا بھوگلے نے تبصرہ کیا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ میں مسلسل تبدیلیوں کے باوجود پاکستان کا پیس اٹیک دنیا کی کسی بھی ٹیم کو مشکل میں ڈالنے کا ہنر جانتا ہے۔
انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور نسیم شاہ کو کھیلتے ہوئے بلے بازوں کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.
ہرشا بھوگلے نے بورڈ میں انتظامی اتار چڑھاؤ کے باوجود عالمی معیار کے فاسٹ باؤلرز پیدا کرنے پر پاکستان کی تعریف کی، اور کہا کہ 2019 کے آئی سی سی ورلڈ کپ کے اختتام کے بعد سے، پاکستانی تیز گیندبازوں نے 27.00 کی متاثر کن اوسط دکھائی ہے۔ یہ اعداد و شمار 2023 کے ورلڈ کپ میں حصہ لینے والی ٹیموں میں سب سے بہتر ہے۔