بھارت کا خلائی مشن چندریان تھری چاند پر اتر گیا۔
امریکہ، روس اور چین کے بعد بھارت چاند پر اترنے والا چوتھا اور چاند کے جنوبی حصے میں اترنے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا۔
بھارت کے مطابق چندریان تھری چاند کے جنوبی حصے پرشام 6 بجے کامیابی سے لینڈ کر گیا ۔
بھارت کی خلائی ایجنسی اسرو نے کامیاب لینڈنگ کے بعد اپنے ہیڈکوارٹر کے آپریشن سینٹر کی تصاویر بھی شیئر کیں جہاں سائنسدان اور ٹیکنیکل سٹاف کامیاب لینڈنگ پر خوشی کا اظہار کرتے نظر آئے۔
یہ کامیابی حاصل ہونے کے فوراً بعد بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک پرمسرت موقع ہے اور یہ صرف بھارت کی کامیابی نہیں بلکہ سب کی کامیابی ہے۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.
چندریان 3 کا خلائی مشن 14 جولائی کو بھارت کی جنوبی ریاست آندھرا پردیش سے شروع ہوا تھا اور 40 دن کے طویل سفر کے بعد یہ چاند کے قطب جنوبی پر اترا ہے۔
چاند کی سطح پر اُترنے والی یہ گاڑی چاند کی سطح کی خصوصیات، سطح کے قریب کے ماحول اور سطح کے نیچے کیا ہو رہا ہے جیسے معاملات کا مطالعہ کرنے کے لیے ’ٹیک ٹونک ایکٹوٹی‘ کے بارے میں معلومات جمع کرے گی۔
چندریان 3 مشن کے بڑے اہداف میں سے ایک ’پانی سے بننے والی برف‘ کی تلاش ہے، سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ چندریان اس برف کی تلاش میں کامیاب رہتا ہے تو مستقبل میں چاند پر انسانوں کی رہائش میں مدد مل سکتی ہے۔