اسلام آباد – قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزرائے اعظم نواز شریف، یوسف رضا گیلانی، راجہ پرویز اشرف اور سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف متعدد ریفرنسز کا ریکارڈ احتساب عدالت میں جمع کرا دیا۔
قومی احتساب بیورو (نیب) کے تفتیشی افسر نے سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں مزید 14 ریفرنسز کا ریکارڈ جمع کرادیا۔ بیورو نے 80 ریفرنسز کی فہرست شیئر کی تھی جن میں سے اب تک 44 کا ریکارڈ جمع کرایا جا چکا ہے۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.
بیورو نے نواز شریف، سید یوسف رضا گیلانی اور آصف علی زرداری کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس کا ریکارڈ جمع کرایا جب کہ راجہ پرویز اشرف کے خلاف رینٹل پاور ریفرنس کا ریکارڈ بھی احتساب عدالت -3میں جمع کرایا گیا۔ اسی طرح سابق صدر آصف زرداری کے خلاف 8 ارب روپے کی مشکوک ٹرانزیکشن سے متعلق ریفرنس کا ریکارڈ بھی اسی عدالت میں جمع کرایا گیا۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے نیب قانون میں ترامیم ختم کرتے ہوئے قانون میں تبدیلی کے تحت واپس کیے گئے تمام ریفرنسز کو بحال کرنے کا حکم دیا تھا۔