پاکستان کا یوکرین کے ساتھ ہتھیاروں کا کوئی معاہدہ نہیں ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ

[post-views]
[post-views]

دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ  نےقیاس آرائیوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان  نےنہ تو یوکرین کو اسلحہ فراہم کیا ہے اور نہ ہی ایسا کوئی ارادہ ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ 7 نومبر 2023 کو پاکستان اور یوکرین کے وزرائے دفاع کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو کے دوران اس موضوع پر بات نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تنازعات والے خطوں کو اسلحہ فراہم نہ کرنے کی پالیسی پر قائم ہے اور یوکرین کو اسلحہ فراہم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

 ترجمان نے کہا کہ پاکستان نے یوکرین کے تنازعے کے مذاکراتی حل کی ضرورت پر زور دیا ہے اور امریکہ اور اس کے مغربی اتحادیوں کے دباؤ کے باوجود کھلے عام روس کی مذمت نہیں کی ہے۔ اس سے قبل پاکستان نے آئی ایم ایف کے بیل آؤٹ فنڈکے لیے یوکرین کو پاکستانی ہتھیاروں کی فروخت کے الزام میں ایک خبر کو بے بنیاد اور من گھڑت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا تھا۔

اس ہفتے، وزیر دفاع رستم عمروف نے پاکستان کے وزیر دفاع اور دفاعی پیداوار لیفٹیننٹ جنرل (ر) انور علی حیدر کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت میں دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کی حمایت پر تبادلہ خیال کیا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos