غزہ میں اسرائیل اور حماس کی جنگ بندی میں دو دن کی توسیع

[post-views]
[post-views]

غزہ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی میں دو دن کی توسیع کر دی گئی ہے۔

الجزیرہ کو انٹرویو دیتے ہوئے قطری وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے کہا کہ دو روزہ جنگ بندی کے دوران حماس کی جانب سے غزہ کے مزید بیس قیدیوں کو رہا کیا جائے گا جبکہ ساٹھ فلسطینیوں کو اسرائیلی جیلوں سے رہا کیا جائے گا۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

ماجد الانصاری نے کہا کہ غزہ میں انسانی امداد کی ترسیل بھی جاری رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ جنگ بندی میں مزید توسیع اور مزید سویلین قیدیوں کی رہائی کو یقینی بنانے کی امید میں مذاکرات اگلے 48 گھنٹوں تک جاری رہیں گے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos