Premium Content

نگران وزیراعظم کی مظفرآباد میں یادگار شہدا پر حاضری

Print Friendly, PDF & Email

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ جو آزاد جموں و کشمیر کے دو روزہ دورے پر مظفر آباد میں ہیں، نے یادگار شہدا پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

وزیراعظم نے شہدا گیلری کا بھی دورہ کیا جہاں انہیں تحریک آزادی کشمیر کے رہنماؤں کی زندگی کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

بعد ازاں وزیراعظم کو آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی پہنچنے پر آزاد جموں و کشمیر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

اس موقع پر آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوار الحق بھی موجود تھے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos