ہفتے کے روز بلوچستان اور پنجاب کے صوبوں میں شدید بارشوں کے نتیجے میں آسمانی بجلی گرنے سے 24 افراد جان کی بازی ہار گئے، یہ بات ایک نجی میڈیا آؤٹ لیٹ نے سرکاری ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کی۔
تفصیلات کے مطابق آسمانی بجلی گرنے سے جنوبی پنجاب میں 16 اور بلوچستان میں 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔
حکام نے بتایا کہ صوبے میں مغربی لہروں کی آمد کے بعد بلوچستان کے سوراب، ڈیرہ بگ ٹی، پشین اور دیگر علاقوں میں آسمانی بجلی گرنے سے 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پنجاب میں حکام نے بتایا کہ بجلی گرنے سے بستی کلواڑ میں دو بچے، تھل حسن میں ایک شخص، بستی کھوکھراں فیروزہ میں ایک جوڑا، خان بیلہ میں ایک کسان اور ماڑی اللہ میں ایک چرواہا ہلاک ہوا۔
بہاولپور کے علاقے خیرپور ڈاہا اور چک 113 میں ایک ایک شخص جاں بحق ہوا جب کہ لودھراں میں اسی طرح کے ایک واقعے میں ایک خاتون جاں بحق ہوئی۔
بارش، گرج چمک اور گرد آلود ہواؤں نے تقریباً پورے بلوچستان اور پنجاب کے کچھ علاقوں کو متاثر کیا ہے۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.