Premium Content

اسرائیل کے غزہ پر فضائی حملے، 50 سے زائد فلسطینی شہید

Print Friendly, PDF & Email

غزہ کے مختلف علاقوں میں اسرائیل کے فضائی حملوں میں 50 سے زائد فلسطینی شہید جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فورسز کی جانب سے غزہ شہر کی جنوبی سرحد رفح میں ایک گھر پر فضائی حملہ کیا گیا جس میں 5 فلسطینی شہید ہوگئے جبکہ خان یونس کے قریب ایک اور کارروائی میں میاں بیوی دو بچوں سمیت شہید ہوگئے، جنوبی غزہ میں خان یونس کے مقام پر کار پر اسرائیلی طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں 17 افراد شہید اور 26 زخمی ہو گئے۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

اقوامِ متحدہ کے تحت چلائے جانے والے سکول میں ہونے والے اسرائیلی حملے میں 23 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے، شہداء میں مقامی صحافی بھی شامل ہے، تنازع کے دوران مارے جانے والے صحافیوں کی تعداد 160 تک پہنچ گئی۔

دوسری جانب حماس نے حالیہ اسرائیلی حملوں کو عرب ممالک اور امریکا کی سیز فائر معاہدے تک پہنچنے کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کی کوشش قرار دیا ہے، یاد رہے کہ 7 اکتوبر 2023ء سے اب تک ہونے والے حملوں کے نتیجے میں شہید بچوں کی تعداد 9 ہزار سے تجاوز کر گئی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos