سپریم کورٹ آف پاکستان سے دو کمپیوٹر چوری، مقدمہ درج

[post-views]
[post-views]

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان سے 2 کمپیوٹر چوری کر لیے گئے۔

سپریم کورٹ میں نئے عدالتی سال کے آغاز کے موقع پر 2 عدد کمپیوٹر چوری ہوگئے۔ مقدمہ ڈائریکٹر آئی ٹی کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے جس میں سپریم کورٹ کے دو ملازمین کو نامزد کیا گیا ہے۔

مقدمے کے متن کے مطابق 131 کمپیوٹر کمرہ نمبر 306 میں رکھے گئے تھے، 2 عدد سی پی یو بمعہ ایل سی ڈی غائب پائے گئے۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

متن میں کہا گیا کہ سی سی ٹی وی میں دو ملازمین کو مشکوک پایا گیا ہے، دونوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ میں نئے عدالتی سال کا آغاز آج سے ہوگا۔ اس حوالے سے تقریب سپریم کورٹ میں جاری ہے، تقریب سے چیف جسٹس قاضی فائز خطاب کریں گے۔

نئے عدالتی سال کی تقریب سے اٹارنی جنرل، وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر بھی خطاب کریں گے۔ تقریب میں وکلاء کی بڑی تعداد بھی شریک ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos