Premium Content

منشیات فروشوں کواس طرح نہیں پکڑا جاتا جس طرح پارلیمنٹ سے ارکان اسمبلی کو پکڑا گیا، شیخ رشید

Print Friendly, PDF & Email

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ جمہوریت شاہراہ دستور پر ننگی ہوگئی، اس طرح منشیات فروشوں کو نہیں پکڑا جاتا جس طرح پارلیمنٹ سے ایم این ایز کو پکڑا گیا، اسپیکر قومی اسمبلی کا ضمیر زندہ ہے تو استعفا دیں، ورنہ کوئی ایک ممبر ہی ان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کر دے، بھلے ناکام ہو جائے، بجلی پر ایک اور ٹیکہ لگا دیا گیا، مرے ہوئے کو اورمارا جا رہا۔

انسداد دہشت گردی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ اس طرح منشیات فروشوں کو بھی نہیں پکڑا جاتا جس طرح پارلیمنٹ سے ایم این ایز کو پکڑا گیا، ایک ممبر بھی اسپیکر پر عدم اعتماد کرسکتا ہے، 30 ستمبر کی ڈیڈ لائن کی بات پر قائم ہوں آپ کو پتہ لگ جائے گا یہ میثاق جمہوریت کرنے جا رہے ہیں، ملک میں جمہوریت نام کی کوئی چیز موجود نہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ 50 ارب روپے کا بجلی پر مزید ٹیکہ لگا دیا ہے، مروں کو اور مار رہے ہیں جو پسند ہیں ان کا ریمانڈ نہیں دیا جو ناپسند ہیں ان کا ریمانڈ دے دیا گیا، 16 ماہ ہوگئے کوئی چالان پیش نہیں ہوا، مطلب یہ 20 سال تک فیصلہ نہیں ہو سکتا، غریب لوگوں کو کیس سے نکالا جائے۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ملک تباہ و برباد ہوگیا ہے، غریب زندہ مر گیا ہے، تعلیم کا یہ حال ہے کہ جہاں 3 ہزار بچیاں پڑھتی تھی وہاں 3 سو بچیاں پڑھتی ہیں، یہ نالائق، نااہل، ن نکھٹو ہیں، اداروں کو جس طرح بدنام کیا جا رہا ہے وہ افسوسناک ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اصل حکومت سے مطالبہ کرتا ہوں دیہاڑی دار مزدوروں کو کیس سے نکال دیں، لوگوں کو ساری سمجھ ہے لیکن حالات کے ہاتھوں مجبور ہیں، آئی ایم ایف نے اگلی تاریخ پر بھی پاکستان کا نام ایجنڈے پر نہیں رکھا۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ 40 دن کا چلہ کاٹا، بہتر تھا چار سال جیل کاٹ لیتا، جن کے ساتھ ساری زندگی دوستی رہی، دوستوں نے مجھے بھی معاف نہیں کیا ان لوگوں کے خلاف بات نہیں کروں گا جنہوں نے 40 دن چلہ کٹوایا۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ آپ کا کیا خیال ہے، چاروں صوبوں میں جمہوری راج ہے یہ اقتدار کے بھوکے ہیں، انکو نہیں پتہ یہ عوام میں کتنے ذلیل ہو چکے ہیں،علی امین گنڈا پور دوست ہیں، ان سے متعلق کوئی بات نہیں کروں گا، اڈیالہ جیل سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو نکالنے کی بات کا جواب نہیں دوں گا۔

انہوں نے کہا کہ راولپنڈی سے کوئی جلوس نہیں گیا، یہ نااہل لوگ ہیں جن کومسلط کیا گیا، اداروں کو بدنام کیا جارہا ہے، جمہوریت نانتھ ایونیو پر بے لباس ہو چکی ہے، اصل حکومت سے بات کرتا ہوں دیہاڑی دارلوگوں کو نکال دیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos