Premium Content

صدر مملکت اور وزیراعظم کا شہدائے اے پی ایس پشاور کو خراج عقیدت

Print Friendly, PDF & Email

دہشت گردوں کے ہاتھوں آرمی پبلک اسکول پشاور کے بچوں کے قتل عام کو دس سال مکمل ہوگئے۔

صدر آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ سانحہ اے پی ایس جیسے واقعات دہشت گردوں اور خوارج کا اصل چہرہ بےنقاب کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سانحہ اے پی ایس نے ہمیں دہشت گردی کے خلاف بحیثیت قوم متحد کیا، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عام شہریوں کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گرد 144 معصوم جانوں کو ہم سے ہمیشہ کے لیے جدا کرگئے، وقت اس سانحے اور ان معصوم بچوں کی جدائی کا صدمہ مٹا نہیں سکتا۔

اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ بیرونی ملک دشمن عناصر کی ایما پر دہشت گرد معصوم پاکستانیوں کو نشانہ بناتے ہیں، سکیورٹی فورسز ملک دشمن عناصر سے ہمت اور جواں مردی سے نبرد آزما ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos