حماس آج مزید 4 اسرائیلی خواتین کو رہا کرے گی، اسرائیل کی جانب سے 90 فلسطینی قیدیوں کی رہائی متوقع ہے۔
ترجمان حماس کے مطابق 4 اسرائیلیوں کے بدلے مزید 90 فلسطینیوں کی رہائی آج ہوگی، اسرائیل کی جانب سے فلسطینی قیدیوں کی فہرست جلد جاری ہونے کا امکان ہے۔
چار اسرائیلی مغوی خواتین کے نام اسرائیلی فوج کی سپاہی لیری الباگ، ڈینیل گل بوا، کرینہ ایریف اور نما لیوی شامل ہے۔
جنگ بندی معاہدے کے باوجود اسرائیلی فوج کی کارروائیاں جاری ہیں، اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں صاف پانی کا واحد پلانٹ تباہ کردیا، جنین میں منگل سے اب تک 14 فلسطینی شہید، 40 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق جنین کیمپ میں اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کے گھروں کو آگ لگادی، عرب لیگ اور یواے ای کی جنین میں اسرائیلی آپریشن کی شدید مذمت کی ہے۔
انروا کے مطابق جنگ بندی کے بعد سے غزہ میں سردی سے7 بچے شہیدہوئے، اقوام متحدہ نے کہنا ہےکہ غزہ میں جمعہ کے روز339 امدادی ٹرک داخل ہوئے۔









