امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا لاس اینجلس کا دورہ

[post-views]
[post-views]

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ آگ سے بہت نقصان ہوا،وفاقی حکومت عوام کے پیچھے کھڑی ہے۔

کیلی فورنیا میں آگ کاجائزہ لینے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  خاتون اول میلانیا اورمیں لوگوں سے محبت کے اظہارکیلئے یہاں پہنچے ہیں، پیلے سیڈز میں میری بھی جائیداد ہے جوآگ سے زیادہ دورنہیں۔

انہوں نے کہا کہ آگ سے کیلی فورنیا میں28 ہلاکتیں ہوئیں، کئی لوگ لاپتہ ہیں، یہ سب سے نقصان دہ قدرتی آفت ہے، ہم نے دوبارہ تعمیرنوکرنا ہے۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

امریکی صدر گزشتہ روز ریاست کیرولائنا کا دورہ کرکے کیلی فورنیا کےعلاقے لاس اینجلس روانہ ہوئے تھے، خیال رہے کہ حلف اٹھانے کے بعد امریکی صدرکا یہ پہلا دورہ ہے۔

خبرایجنسی نے بتایا کہ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ آگ سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کر رہے ہیں،ان کا متاثرہ علاقوں کیلئے امداد کی فراہمی کا وعدہ بھی کیا ہے ۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos