آج ملک بھر میں شبِ معراج مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی

[post-views]
[post-views]

رحمتوں اور برکتوں والی رات شب معراج آج مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی۔

راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک بھر میں مساجد کو انتہائی خوبصورتی سے سجا دیا گیا، آج رات مساجد میں چراغاں ، خصوصی محافل اور عبادات کا اہتمام کیا جائے گا ،علمائے کرام اور مقررین واقعہ معراج اور اس کی فضلیت پر روشنی ڈالیں گے۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

یاد رہے کہ 27 رجب المرجب کی شب نبی آخرالزمان حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو معراج کا شرف عطا کیا گیا، جب حضرت جبرائیل براق لے کر سرکار دو عالمﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کی اے اللہ کے رسولﷺ، آپ کا رب آپ سے ملاقات چاہتا ہے۔

اس مقدس سفر کیلئے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم براق پر سوار ہوئے، آپﷺ مکہ سے مسجد اقصیٰ گئے اور وہاں تمام انبیائے کرام کی نماز کی امامت فرمائی، پھر آپؐ کو اللہ تعالیٰ سے ملاقات کرانے کیلئے لے جایا گیا، وہاں رسول اکرمﷺ کو جنت اور دوزخ بھی دکھائی گئی، اسی سفر میں نماز بھی فرض ہوئی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos