آج کرغیزستان سے 3 خصوصی پروازوں کے ذریعے پاکستانی طلبہ کو لایا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق کل بھی 2 پروازیں کرغیزستان سے پاکستانی طلبہ کو لے کر پاکستان آئیں گی۔
طلبہ کی کرغیزستان سے پاکستان منتقلی کے اخراجات حکومت پاکستان برداشت کرے گی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے بھی کرغیزستان سے پاکستانی طلبہ کو واپس لانے والے خصوصی طیارے سے متعلق ضروری انتظامات کرنے کی ہدایت کر دی۔
اس حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف نے کرغیزستان میں پاکستان کے سفیر حسن علی ضیغم سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.