خیبرپختونخوا کی صوبائی ایپکس کمیٹی نے دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ جمعرات کو پشاور میں وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا۔
اجلاس میں کور کمانڈر پشاور، چیف سیکرٹری، آئی جی پولیس اور بنوں جرگہ کے اراکین نے بھی شرکت کی۔ ایپکس کمیٹی نے بنوں جرگہ کے پیش کردہ بیشتر مطالبات سے اتفاق کیا۔
اجلاس کے بعد جاری ہونے والے سرکاری بیان کے مطابق صوبے بھر میں دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ بیان میں کہا گیا کہ مسلح گروہوں کے خلاف بلاتفریق کارروائی کی جائے گی۔
سکیورٹی اداروں کے نمائندوں نے واضح کیا کہ صوبے میں کوئی آپریشن نہیں ہو رہا۔ پولیس اور سی ٹی ڈی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کریں گے۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.
اعلیٰ سطحی اجلاس کے بعد جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ سرحدی علاقوں میں فوج کی مدد لی جائے گی۔ یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ نئی ملازمتوں میں جنوبی علاقوں کے اضلاع کو ترجیح دی جائے گی۔
اس سے قبل وزیر اعلیٰ ہاؤس میں جرگہ بھی ہوا جس کے دوران جرگہ ارکان نے اپنے مطالبات پیش کئے۔ ان کے مطالبات تسلیم کرتے ہوئے وزیراعلیٰ گنڈا پور نے صوبائی ایپکس کمیٹی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا۔