Premium Content

عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی مختلف مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع کردی

Print Friendly, PDF & Email

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے 6 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ایک کیس میں عبوری ضمانت میں 16 جنوری تک توسیع کر دی۔

ڈیوٹی جج احمد ارشد محمود نے پی ٹی آئی کے بانی کے خلاف 6 اور بشریٰ بی بی کے خلاف ایک کیس کی سماعت کی۔ بشریٰ بی بی اپنے وکلا خالد یوسف چوہدری، عمیر نیازی اور عثمان گل کے ساتھ جج کے سامنے پیش ہوئیں۔

عدالت نے بشریٰ بی بی کو حاضری لگانے کے بعد عدالت سے باہر جانے کی اجازت دے دی۔ دوران سماعت ڈیوٹی جج نے پوچھا کہ شکایت کنندہ کا وکیل کون ہے، تفتیشی افسر کہاں ہے؟

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

استغاثہ کی جانب سے کوئی بھی عدالت میں پیش نہیں ہوا۔ اس کے بعد عدالت نے پی ٹی آئی کے بانی کی 6 مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع کر دی جبکہ بشریٰ بی بی کی بوگس رسید کیس میں عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔ عدالت نے کیس کی سماعت 16 جنوری تک ملتوی کر دی۔

پی ٹی آئی بانی کی عدالت میں پیشی سے متعلق رپورٹ پیش نہ ہو سکی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos