آئین میں جج کی دوہری شہریت پر کوئی پابندی نہیں: اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے جمعرات کو فیصل واوڈا کے خط کا جواب دے دیا۔

سینیٹر نے تقرری سے قبل جسٹس بابر ستار کے گرین کارڈ کی حیثیت سے متعلق معلومات کی درخواست کی تھی۔

اپنے جواب میں، رجسٹرار آفس نے واضح کیا کہ کسی دوسرے ملک میں شہریت یا رہائش رکھنے سے آئین کے تحت کسی کو جج بننے کے لیے نااہل نہیں کیا جا سکتا۔

جواب میں مزید وضاحت کی گئی کہ ہائی کورٹ کسی وکیل کی بطور جج تقرری پر دوہری شہریت کے بارے میں پوچھ گچھ نہیں کرتی ہے۔

جواب میں سپریم کورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ کی جانب سے چھ ججوں کے خطوط پر مشتمل ازخود نوٹس کیس میں وضاحت کا حوالہ دیا گیا۔ واضح رہے کہ جسٹس بابر ستار کے گرین کارڈ کا معاملہ سپریم جوڈیشل کونسل میں زیر بحث آیا تھا جس نے بالآخر ان کی تقرری کی منظوری دے دی۔

تاہم، رجسٹرار آفس نے کہا کہ ان مباحثوں کا ریکارڈ عدالت کے پاس نہیں ہے۔

جواب میں واوڈا کو بتایا گیا کہ ہائی کورٹ کی جانب سے ایک پریس ریلیز میں پہلے ہی واضح کیا گیا تھا کہ جسٹس بابر ستار نے اپنی تقرری کے وقت چیف جسٹس کو اپنا گرین کارڈ اسٹیٹس ظاہر کیا تھا۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos