Premium Content

امریکا سے دو طرفہ تعلقات کو بڑھانے چاہتے  ہیں۔وزیر خارجہ بلاول بھٹو

Print Friendly, PDF & Email

بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ امریکا سے دو طرفہ تعلقات کو بڑھانے چاہتے ہیں، پاکستان لاجسٹک اور ٹریڈ حب کا کردار ادا کرسکتا ہے۔

Read More: https://republicpolicy.com/majuda-surathal-ma-qabal-az-waqt-intekhabat-mulki/

امریکی تھنک ٹینک سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ خطے میں امن و استحکام کیلئے امریکا کی کوششیں قابل تحسین ہیں، پاکستان اور امریکا مختلف شعبوں میں مل کر آگے بڑھ سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ معاشی استحکام کیلئے خطے میں قیام امن ناگزیر ہے، بنوں جیسے واقعات پریشان کن ہیں، شدت پسندی خصوصا ًکالعدم ٹی ٹی پی کے خلاف کارروائی پرسختی سے عمل پیرا ہیں۔

وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ کورونا وبا کے باعث خطے کی معیشت کو نقصان پہنچا، رواں سال جون سے ستمبر تک پاکستان میں ریکارڈ بارشیں ہوئیں، پاکستان میں 33 ملین افراد سیلاب سے متاثر ہوئے، پاکستان کےلیے سب سے بڑا چیلنج سیلاب کی تباہی سے نمٹنا ہے۔

Read More: https://republicpolicy.com/aqwam-e-mutahida-k-sarbarah-ne-imf-aur-wb-par/

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے عالمی برادری کے تعاون کی ضرورت ہے، ہماری تمام تر توجہ سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے پر ہے مستقبل کے ممکنہ ماحولیاتی سانحات سے نمٹنا اور متاثرین کی مدد چیلنج ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos